پاکستان

بلاول بھٹو زرداری اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری قومی دعائیہ ناشتے میں شریک ہونگے، صدر ٹرمپ خطاب کرینگے

تقریب میں امریکہ سمیت دنیا بھر سے ساڑھے تین ہزار عالمی شخصیات شریک ہوں گی، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی شریک ہوں گے

واشنگٹن ڈی سی (چینل فائیو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ہیں جہاں و ہ سات فروری کوامریکی دارالحکومت میں ہر سال منعقد ہونیوالے سالانہ قومی دعائیہ ناشتے میں شریک ہوںگے ۔واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونیوالے اس بڑے اجتماع میں جس میں امریکہ سمیت دنیا بھر سے ساڑھے تین ہزار عالمی شخصیات شریک ہوں گی، سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کریں گے ۔صدارتی ناشتے میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی شریک ہوں گے ۔واشنگٹن میں قیام کے دوران بلاول بھٹو نے کونسل آف نیشنل پالیسی کے چئیرمین مسٹر باب میک ایون ، آئی آراے کے پریذیڈنٹ ڈینیئل ٹوئنگ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔وہ یہاں مزید اہم امریکی اور عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔اس موقع پر ان کے سینیٹرعینی مری ، سابق سینیٹر اکبر خواجہ بھی موجود تھے ۔
واشنگٹن پہنچنے کے بعد بلاول بھٹونے کشمیری امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین سردارذوالفقارخان ، سردارظریف خان، سردار زبیر خان ، راجہ لیاقت کیانی پر مشتمل وفد سے ملاقات کی او ر یوم کشمیر کے حوالے سے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے لئے وہ دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button