" "
اوورسیز پاکستانیزخبریں

بلال بھٹو کا امریکہ میں 12دن کا خاموش قیام اور وطن واپسی

Bilawal Bhutto's Quiet 12-Day Stay in the U.S. and Return Home: No Meetings with Pakistani Community or Party Members

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی کمیونٹی میں سے کسی سے بھی حتیٰ کہ اپنی پارٹی کے عہدیداروں اور ارکان سے ان کی درخواست کے باوجود ملاقات نہیں کی

نیویارک ( محسن ظہیر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرپرسن بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں 12روز کے ”خاموش“ اور ”نجی “ قیام کے بعد 23جولائی کو نیویارک سے روانہ ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ وہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ سے ”ورجن اٹلانٹک “ کی پرواز سے روانہ ہوئے ۔

نیویارک سے پاکستان واپسی کے دوران ان کے لندن اور دوبئی میں مختصر قیام کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔امریکہ میں 12روز قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی کمیونٹی میں سے کسی سے بھی حتیٰ کہ اپنی پارٹی کے عہدیداروں اور ارکان سے ان کی درخواست کے باوجود ملاقات نہیں کی اور یہی پیغام دیا کہ وہ پرائیویٹ وزٹ پر ہیں اور آئندہ دورے میں پارٹی ساتھیوں سے ملاقات کریں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری ، دو سال سے زائد عرصہ قبل بھی عمران خان کے دور میں امریکہ کے ”خاموش “ اور ”نجی “ دورے پر آئے تھے لیکن اس دورے کے کچھ ہی عرصے کے بعد اُس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی لچل کے سلسلے شروع ہو گئے ۔بلاول بھٹو کے سابقہ ”خاموش“ دورے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، سیاسی حلقوں میں ان کے حالیہ دورہ امریکہ کے بارے میں بھی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں تاہم بلاول بھٹو کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’چئیرمین کا دورہ امریکہ خالصتاً نجی نوعیت کا تھا۔‘

Bilawal Bhutto’s Quiet 12-Day Stay in the U.S. and Return Home: No Meetings with Pakistani Community or Party Members

Related Articles

Back to top button