میکسیکوکے ساتھ لگنے والے امریکی بارڈر پر امریکہ کو مائیگرنٹس کے بڑے بحران کا سامنا ہے اور ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدر بائیڈن کو مسلسل بارڈر بحران پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز . امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ اور میکسیکو کے بارڈر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار امریکہ ، میکسیکو بارڈر کا دورہ کریں گے ۔میکسیکو کے ساتھ لگنے والے امریکی بارڈر پر امریکہ کو مائیگرنٹس کے بڑے بحران کا سامنا ہے اور ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدر بائیڈن کو مسلسل بارڈر بحران پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بارڈر کے دورے کے صدر بائیڈن کو بارڈر حکام ، بارڈر اور مائیگرنٹس کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیں گے او ر اسی بریفنگ کو پیش نظر رکھتے ہوئے صدر آئندہ ہفتوں میں اہم فیصلے کریں گے ۔