پاکستان

بائیڈن اور عمران خان کے لئے نیا سال اور نئے چیلنج

صدر بائیڈن اور وزیر اعظم عمران خان کا گذرنے والے ایک سال کے دوران ایک بار بھی رابطہ نہ ہو ا ، ڈپلومیسی کی سرد مہری میں بریک تھرو نئے سفیر سردار مسعود کےلئے چیلنج ہوگا

امریکی صدر جو بائیڈن کے لئے سب سے سے بڑا چیلنج کورونا وبا کی وجہ سے ملکی معیشت پر مرتب کردہ منفی اثرات اور بڑھتی مہنگائی کو روکنا اور لاکھوں کی تعداد میں بڑھنے والے کورونا کیسوں کی صورتحال پر جلد از جلد قابو پانا ہے ، مڈٹرم الیکشن سے پہلے امیگریشن پر پیش رفت نہ ہوئی تو سپورٹرز مایوس ہونگے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے چیلنجوں میں فارن فنڈنگ کیس کی سکروٹنگ رپورٹ سامنے آنے کے بعد درپیش چیلنج مزید بڑھ گئے ،عمران خان کو اشاروں پر چلنے والے اتحادیوں کو ہر حال میں ساتھ لے کر آگے بڑھنا اور حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا، ایسٹبلشمنٹ سے بڑھتے فاصلے ،حکومتی مدت کم کردیںگے

نیویارک( محسن ظہیر سے )امریکی صدر جو بائیڈن اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے لئے نیا سال ، نئے چیلنج لے کر شروع ہو ا ہے ۔ یہ چیلنجز کیا ہے، ان کا جائزہ لینے سے قبل یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدر بائیڈن کا وائٹ ہاو¿س میں ایک سال مکمل ہونے کے باوجود اس ایک سالہ عرصے میں صدر بائیڈن اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہو سکا اور واشنگٹن میں ایک سال قبل برسر اقتدار آنے والی ڈیموکریٹک انتظامیہ اور اسلام آباد میں اعلیٰ سطح پر سفارتی خلیج میں کمی نہیں لائی جا سکی ۔
واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے نئے سفیر سردار مسعود خان ، بھی جلد اپنا عہدے سنبھالیں گے ۔ وہ امریکی حکومت کو بھیجے گئے ”ایگریما “ کی منظوری کے منتظر ہیں ۔ جونہی یہ کاروائی مکمل ہوتی ہے ، وہ سبکدوش ہونیوالے اسد مجید خان کی جگہ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے نئے سفیر کا عہدہ سنبھال لیں گے ۔ڈپلومیسی کی سرد مہری میں بریک تھرو نئے سفیر سردار مسعود کےلئے چیلنج ہوگا۔
جہاں تک امریکی صدر بائیڈن اور وزیر اعظم عمران خان کو نئے سال میں در پیش نئے چیلنجز کا معاملہ ہے توامریکی صدر جو بائیڈن کے لئے سب سے سے بڑا چیلنج کورونا وبا کی وجہ سے ملکی معیشت پر مرتب کردہ منفی اثرات اور بڑھتی مہنگائی کو روکنا اور لاکھوں کی تعداد میں بڑھنے والے کورونا کیسوں کی صورتحال پر جلد از جلد قابو پانا ہے ، مڈٹرم الیکشن سے پہلے امیگریشن پر پیش رفت نہ ہوئی تو سپورٹرز مایوس ہونگے۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے چیلنجوں میں فارن فنڈنگ کیس کی سکروٹنگ رپورٹ سامنے آنے کے بعد درپیش چیلنج مزید بڑھ گئے ،عمران خان کو اشاروں پر چلنے والے اتحادیوں کو ہر حال میں ساتھ لے کر آگے بڑھنا اور حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا، ایسٹبلشمنٹ سے بڑھتے فاصلے ،حکومتی مدت کم کردیںگے۔

Biden, Imran Khan, New Year, New Challenges

Related Articles

Back to top button