بین الاقوامیپاکستان

صدر بائیڈن نے الوداعی ملاقاتیں شaروع کر دیں

President Biden Begins Farewell Meetings

نیویارک ( اردونیوز ) امریکہ کے سبکدوش ہونیوالے صدر جو بائیڈن نے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ پانچ نومبر کو صدارتی الیکشن جیتے ہیں، کو ابھی صدارت کا منصب سنبھالنے کے لئے دو مہینے انتظار کرنا ہوگا۔ بیس جنوری کو منتخب صدر کی حلف برداری تک ج وئیڈن صدر رہیں گے اور اس دوران بائیڈن انتظامیہ منتخب صدر کواقتدار منتقل کرے گی ۔ گو کہ صدر بائیڈن بیس جنوری تک صدر رہیں گے تاہم اس عرصے کے دوران کی حیثیت ایک ”لیم ڈک “ قرار دی جاتی رہے گی ۔
وائٹ ہاو¿س کئے علاوہ سینٹ جہاں پر ڈیموکریٹس کو برتری حاصل تھی، کو سینٹ کا کنٹرول بھی ریپبلکن کے حوالے کرنا ہوگا کیونکہ حالیہ الیکشن میں ریپبلکن سینٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ سینٹ کے علاوہ ایوان نمائندگان جہاں پر ریپبلکن کو پہلے ہی برتری حاصل تھی ، میں ریپبلکن اپنی برتری برقرار رکھیں گے
آئندہ سال کے پہلے مہینے جنوری میں ریپبلکن پارٹی ، امریکی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول بھی سنبھال لے گی جس کے بعد انہیں اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کوئی قابل ذکر رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
منتخب صدر ٹرمپ چار سال تک صدر رہیں گے تاہم ایوان نمائندگان کی ایک تہائی نشستوں پر الیکشن دو سال کے بعد یعنی کہ سا ل 2026میں ہوں گے اور اس وقت ریپبلکن پارٹی کو ایک بار پھر ایواننمائندگان میں برتری کا قائم رکھنے کے مرحلے کا سامنا کرنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button