بین الاقوامی
بائیڈن 2024میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے ، بائیڈن کی بہن کا بیان
امریکی صدر جو بائیڈن مکمل طور پر فٹ ہیں اور وہ دوسری ٹرم میں بھی خود ہی صدر کے امیدوارہونگے، ولیر ی بائیڈن
واشنگٹن ڈی سی ( اردونیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن مکمل طور پر فٹ ہیں اور وہ دوسری ٹرم میں بھی خود ہی صدر کے امیدوارہونگے ،یہ بات صدر جو بائیڈن کی بہن ولیری بائیڈن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی ۔ ولیر ی بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدربائیڈن مکمل طور پر فٹ ہیں اور وہ سال 2024میں بھی صدر کا الیکشن لڑیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں صدر بائیڈن جو کہ امریکہ کے عمر رسیدہ ترین صدر ہیں ، کی عمر کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کی پہلی ٹرم میں کامیابی کے بعد سے یہ قیاس آرائی جاری ہیں کہ آیا صدر بائیڈن دوسری ٹرم کے لئے الیکشن لڑیں گے یا نہیں ۔ اس قیاس آرائی کو اب صدر بائیڈن کی بہن ولیری نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بائیڈن آئندہ الیکشن لڑیں گے ۔