امیگریشن نیوز

کسی بڑی وجہ کے بغیر امیگرنٹس کو گرفتار یا ڈیپورٹ نہ کریں، بائیڈن انتظامیہ کی امیگریشن حکام کو ہدایات جاریں

یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گرفتاری یا ڈیپورٹیشن کرتے وقت قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کے پہلو و¿ں کو ترجیح دیں

نیویارک (اردونیوز ) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یو ایس امیگریشن حکام کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے نتیجے میں ملک میں امیگرنٹس کی گرفتاریوں اور ڈیپورٹیشن کیسوں میں واضح کمی کے امکانات ہیں ۔یہ بڑی تبدیلی ٹرمپ انتظامیہ کے چار سالوں کے بعد لائی جا رہی ہیں جس کے دوران امیگرنٹس پر کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری رہا۔
این پی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گرفتاری یا ڈیپورٹیشن کرتے وقت قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کے پہلو و¿ں کو ترجیح دیں یعنی کہ اگر کوئی امیگرنٹ قومی سلامتی یا پبلک سیفٹی کے حوالے سے خطرے کا سبب بن سکتا ہے تو اس کی گرفتاری یا ڈیپورٹیشن کو ترجیح دی جائے گی ۔ اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ ایسے غیر قانونی تارکین وطن کہ جنہیں صرف لیگل سٹیٹس کے معاملات درپیش ہیں ، کو بلا وجہ گرفتار یا ڈیپورٹ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملک میں جامع امیگریشن اصلاحات کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں یو ایس کانگریس کے دونوں ایوان کہ جہاںڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے ، میں قانون سازی کرنا ہو گی ۔ امیگرنٹ کمیونٹیز کی نظریں کانگریس پر مرکوز ہیں کہ وہاں پر قانون سازی کے حوالے سے کب پیش رفت ہوتی ہے ۔
اس ہم ترین خبر کو ہم اپ ڈیٹ کریں گے ۔ اردو نیوز کو وزٹ کرتے رہیں ۔

اردو نیوز پڑھنے کے لئے اس لنک کو کلک کریں اور اسے saveبھی کر لیں ۔۔۔www.urdunewsus.com
۔۔

Related Articles

Back to top button