لانگ آئی لینڈ میں 14سالہ پاکستانی بچہ قامت شاہ سائیکل، کار حادثے میں جاں بحق
Pakistani American Bicyclist Qamat Shah Killed in Setauket, Long Island Motor Vehicle Crash
قامت شاہ اپنے دوست کے ساتھ جم سے واپس گھر جا رہا تھا کہ سڑک عبور کرتے ہوئے ڈاج کار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا
قامت شاہ کو سٹونی بروک ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پاکستانی امریکن کمیونٹی معصوم قامت عباس شاہ کی المناک موت پر سوگوار، خاندان سے اظہار تعزیت
قامت عباس شاہ کی نماز جنازہ شاہ نجف اسلامک سنٹر لانگ آئی لینڈ میں ہفتہ چار مارچ کو رات 9بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد اس کے والد اس کے جسد خاکی کو اپنے آبائی گاوں معین دین پور (ضلع گجرات، پاکستان) لے جائیں گے جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائیگا
نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کی سفک کاو¿نٹی کے روٹ 347پر 14سالہ معصوم پاکستانی امریکن بچہ سائیکل کار حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی امریکن کمیونٹی لانگ آئی لینڈ کے رکن علی امیر شاہ کا 14سالہ بیٹا قامت عباس شاہ جمعہ ، تین مارچ کی شام تقریبا سات بجے اپنے ایک امریکی دوست کے ساتھ جم سے سائیکل پر واپس گھر جا رہا تھا ۔
اس دوران اس نے روٹ 347پر وائرلیس روڈ کے قریبSetauket کے علاقے میں سائیکل پر سڑک کراس کرنے کی کوشش کی کہ اس دوران وائرلیس روڈ مغرب کی جانب جانیوالی ایک کار نے اس کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ کار ڈرائیور کا نام ڈیوڈ رپورٹ کیا جا رہا ہے ۔ کار ڈرائیور جائے وقوعہ پر موجود رہا۔
حادثے کے بعد پولیس اور ایمبولنس جائے وقوعہ پر پہنچی جنہوں نے زخمی قامت شاہ کو سٹونی بروک ہسپتال پہنچا دیا جہاں زخمی قامت شاہ کو ہر ممکن طبی امداد دی گئی تاہم وہ رات تقریباً بارہ بجے تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گیا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔
اس دوران سفک پولیس نے متوفی قامت شاہ کے والد علی امیر شاہ کو جب ان کے گھر جا کر بیٹے کے حادثے کی اطلاع دی تو ان کے گھر میں کہرام مچ گیا ۔
قامت شاہ کی نماز جنازہ شاہ نجف اسلامک سنٹر لانگ آئی لینڈ میں ہفتہ چار اپریل کو رات 9بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد اس کے والد اس کے جسد خاکی کو اپنے آبائی گاو¿ں معین دین پور (ضلع گجرات، پاکستان) لے جائیں گے جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائیگا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک نے کمسن قامت شاہ کی المناک موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ متوفی قامت عباس شاہ کی والدہ دو سال قبل انتقال کر گئی تھیں۔ قامت شاہ مرحوم اپنے والد کے ہمراہ گذشتہ ماہ ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے پاکستان گیا تھا اور ڈیڑھ ہفتہ قبل نیویارک واپس آیا تھا۔ متوفی کے والد علی امیر شاہ نیویارک میں رہتے ہیں اور ان کا تعلق گجرات کے علاقے معین دین پور (ضلع گجرات) سے ہے ۔
قامت شاہ کی نماز جنازہ شاہ نجف اسلامک سنٹر لانگ آئی لینڈ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد اس کے والد اس کے جسد خاکی کو اپنے آبائی گاو¿ں معین دین پور مدینہ لے جائیں گے جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائیگا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک نے کمسن قامت شاہ کی المناک موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ متوفی قامت شاہ کی والدہ دو سال قبل انتقال کر گئی تھیں۔ قامت شاہ مرحوم اپنے والد کے ہمراہ گذشتہ ماہ ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے پاکستان گیا تھا اور ڈیڑھ ہفتہ قبل نیویارک واپس آیا تھا۔ متوفی کے والد علی امیر شاہ نیویارک میں رہتے ہیں اور ان کا تعلق گجرات کے علاقے معین دین پور مدینہ سے ہے ۔