پاکستاناوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ ، نیویارک میں بڑی تقریب

PPP USA Celebrates Benazir Bhutto's 71st Birthday in New York

 محترمہ بے نظیر بھٹو نے سیاسی مفاہمت اور اتحاد و یگانگت کے ذریعے ملک و قوم کے مسائل کے حل کی جو بنیاد رکھی تھی، اس بنیاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے

نیویارک (محسن ظہیر ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام پارٹی رہنما و سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 71ویں سالگرہ نیویارک میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی اور ان کی ملک و قوم اور دنیائے اسلام کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کشمیری رہنما غلام نبی فائی اور نیویارک کے بشپ اینجلو ریویرو تھے جو کہ اپنی اہلیہ بشپ نینسی روزیریو کے ساتھ شریک ہوئے ۔سالگرہ کی تقریب میں پیپلز پارٹی یو ایس اے اور نیویارک کے عہدیداران اور اہم ارکان محمد علی اعوان، چوہدری جمشید گجر، صفدر ہمایوں قریشی ، ظفر چٹھہ ، سلمان بٹ ، ناصر سلیم ، عذرا ڈار، ملک جاوید، عظمیٰ گل ، جیمز سپرئین، محمد علی بلوچ، چوہدری ضیاءالرحمان ایڈوکیٹ ، سید المدار حسین شاہ ، صوفی مشتاق احمد کمبوہ ، سحرش وقار، ارشد عطاء، مرزا طاہر، خالد قریشی ، ملک عمر، مظہر عبداللہ ، مسلم لیگ (ن) کے راجہ رزاق، کشمیری امریکن کمیونٹی کے تاج خان، صغیر احمد خان نے خصوصی شرکت کی ۔

PPP USA Celebrates Benazir Bhutto's 71st Birthday in New York
PPP USA Celebrates Benazir Bhutto’s 71st Birthday in New York

 

PPP USA Celebrates Benazir Bhutto’s 71st Birthday in New York

Related Articles

Back to top button