" "
بین الاقوامی

بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئیں

ان کی موت ایسے وقت پر ہوئی کہ جب ان کے شوہر میاں نواز شریف اور صاحبزاد ی مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔انہیں بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر جیل میں دی گئی

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسیر رہنما ، سابق وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز منگل کو لندن میں انتقال کر گئیں ۔ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ۔ گذشتہ کچھ ماہ سے ان کی حالت تشویشناک تھی اور اسی عرصے میں ان کے شوہر میاں نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اپنی زندگی کی کڑی سیاسی آزمائش سے گذرے ۔
بیگم کلثوم نواز ایک سال تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کو ہی لندن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ۔ ان کی موت ایسے وقت پر ہوئی کہ جب ان کے شوہر میاں نواز شریف اور صاحبزاد ی مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔انہیں بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر جیل میں دی گئی ۔
پاکستان سمیت دنیا کی اہم شخصیات نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

پنجاب حکومت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کردیا ہے۔

پیرول پر رہائی کے دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جاتی امراء تک محدود رہیں گے۔

Unseen video of Maryam Nawaz Sharif engaging with Kulsoom Nawaz Sharif before returning to Pakistan

پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے قائدین روحیل ڈار، میاں فیاض، رانا سعید، احمد جان ، سید انور شاہ واسطی ، جاوید صدیقی ،ناصر بٹ ،راجہ ساجد،یاسین بھٹی ،تنویر چوہدری ،چوہدری محمد رزاق، چوہدری پرویز اختر ، عزیز بٹ ، راجہ آزاد گل،سجاد بٹ ، ملک جمیل،راجہ نذاکت علی ، غلام حسین ، دانش جمشید ملک، شہزاد انور،چوہدری عامر رزاق، چوہدری غلام جیلانی ، ملک عبدالخالق اعوان، ملک خرم ، راجہ رزاق،شہزاد چوہدری ، مسعود ساہی سمیت سینیٹر خالد شاہین بٹ ، ڈاکٹر خالد لقمان اور بیگم شکیلہ لقمان ، اعزازی قونصل جنرل سوئٹزر لینڈ احمد نواز واہلہ نے بیگم کلثو م نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عہد ساز خاتون تھیں ۔انہوں نے باوقار انداز میں زندگی گذاری ۔مسلم لیگ (ن) یو ایس اے ، میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

 یہ بھی پڑھیں : کلثوم نواز کو لندن میں علیل چھوڑ کر نواز شریف اور مریم نواز پاکستان پہنچ گئے، حراست میں لے لیا گیا

مسلم لیگ ہاوس بروکلین (نیویارک) واقع 818کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر منگل 11ستمبر کی شام سات بجے بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی وفات پر اظہار تعزیت کےلئے لیگی عہدیداران اور ارکان اکٹھے ہوں گے اور دعا اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو سوا بارہ بجے ریجنٹ پارک اسلامک سنٹر میں ادا کی جائیگی نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستان بھجوانے کیلئے ہیتھرو ایئرپورٹ لے جایا جائے گا میت پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے جمعہ کی صبح چھہ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی اور جمعہ کو رائیونڈ جاتی عمرہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی.

دریں اثناءپیپلز پارٹی نیویارک کے سرور چوہدری ، اعجاز فرخ چوہدری ، حبیب میمن اور پاکستان پیپلز پارٹی ہیوسٹن کے رہنما ریاض حسین ، نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم میاں نواز شریف اور شریف فیملی کے غم میں شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنائیت فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

 

Anwar Wasti - Kalsoom Nawaz Ad Sep 2018 -

Begam Kalsoom Nawaz passes away in London

Related Articles

Back to top button