پاکستاناوورسیز پاکستانیز

بشیر قمر کی اہلیہ تسنیم قمر کو صدمہ، والدہ کا پاکستان میں انتقال

پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین اور پاکولی تنظیم کے ارکان کا بشیر قمر اور تسنیم قمر سے اظہار تعزیت

نیویارک (اردو نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و صحافتی شخصیت اور “پاکولی”تنطیم کے بانی بشیر قمر کی ساس اور ان کی اہلیہ مسز تسنیم بشیر قمر کی والدہ کراچی (پاکستان) میں انتقال کر گئی ہیں ۔ مرحومہ کی عمر 91برس تھی۔ 

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

مرحومہ کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں ۔مرحومہ گذشتہ چھ ماہ سے علیل تھیں ۔ طویل علالت کے بعد ہفتہ کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ 

پاکستانی امریکن کمیونٹی ، پاکولی تنظیم کے ارکان نے بانی بشیر قمر اور ان کی اہلیہ تسنیم قمر سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ ا للّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

 

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

 

بشیر قمر اور تسنیم قمر نے ان تمام دوست احباب اور کمیونٹی قائدین کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔

Related Articles

Back to top button