اوورسیز پاکستانیز
حفیظ کاشمیری کی برسی 8فروری کو منائی جائے گی
مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی اور خصوصی دعا کی جائے گی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی ، ادبی و سماجی شخصیت حفیظ کاشمیری کی برسی 8فروری کو کیو گارڈن مسجد میں منائی جائے گی۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی اور خصوصی دعا کی جائے گی ۔ حفیظ کاشمیری کی فیملی کی جانب سے مرحوم کے دوست احباب اور کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ برسی کے موقع پر کی جانیوالی فاتحہ و قرآن خوانی میں شریک ہوکر مشکور فرمائیں ۔