بین الاقوامی
بیرسٹر سلطان محمود صدر منتخب ہونے کے بعد 23ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے
بیرسٹر سلطان محمود 25ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے موقع پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں بھی شریک ہوں گے
نیویارک (اردونیوز ) بیرسٹر سلطان محمود صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار بدھ ،22ستمبر کی سہہ پہر نیویارک پہنچیں گے ۔ ان کا ہمیشہ معمول رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک آتے تھے اور صدر منتخب ہونے کے بعد بھی انہوں نے اپنے اس معمول کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیویارک پہنچنے پر پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی ان کا پرتپاک استقبال کرے گی ۔معلوم ہوا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود ، نیویارک میں قیام کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیںکریں گے اور 25ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے موقع پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں بھی شریک ہوں گے ۔
Barrister Sultan Mahmood, UNO