کشمیری امریکن کمیونٹی کی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ان کے عہدے کا حلف چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نے لیا
مظفر آباد (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کردہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد جموں کشمیر کی صدارت کا حلف اٹھا لیاہے ۔ ان سے ان کے عہدے کا حلف چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نے لیا۔آزاد جموں و کشمیر کے سبکدوش ہونے والے صدر سردار مسعود خان نے بھی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔ تحریکِ انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر کی صدارت کے بیرسٹر سلطان محمود کو نامزد کیا گیا تھا ۔ وہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 34 ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوئے۔ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16 ووٹ حاصلکئے تھے ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد جموں و کشمیر کے 28 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔
امریکہ میں بسنے والی کشمیری امریکن کمیونٹی کے قائدین چوہدری ظہور اختر ، ڈاکٹر آصف رحمان ،مدثر چوہدری ،سردارسوار خان ، سردار واجد سوار ، سردار ساجد سوار ، چوہدری اختر ، سردار امتیاز ، امتیاز احمد (ال ریان فیونرل ہوم)، ظفر اقبال، یاسین چوہان سمیت کشمیری امریکن کمیونٹی کے قائدین نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیا ب کرے اور ان کے دور میں کشمیری عوام کو آزادی نصیب فرمائیں ۔
Barrister Sultan Mahmood Chaudhry, President AJK