بین الاقوامی

میرے والد الحاق پاکستان کی قرارداد پاس کروانے میں پیش پیش رہے ، بیرسٹر سلطان

اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، بیرسٹر سلطان محمود

مظفرآباد( اردو نیوز )صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بننے سے پہلے کشمیری قیادت نے غازی ملت سردار ا براہیم خان کی سری نگر میں رہائش گاہ پر اجلاس کرکے قرارداد الحاق پاکستان پاس کی مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میرے والد سب سے نوجوان رکن تھے جو قرار داد پاس کروانے میں موجود تھے ہمیں اس سلسلے کو آگے بڑھانا ہے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جب میں نے سری نگر کا دورہ کیا تھا تو وہاں مقبوضہ کشمیر میں مختلف نظریات کے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں سرینگر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اس موقع پر مجھے خطاب کی دعوت دی تو میں نے ایک قرار داد پاس کرنے کا کہا جس پر انہوں نے ایک قرارداد پاس کی جس میں بھارتی جابرانہ قبضے کو تسلیم نہ کرنے یواین قرار داداوں کے مطابق کشمیر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔میرے لیے سرپرائز یہ تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا مجھے یہ سن کر بڑی خوشی ہوئی اور وہاں موجود ہر رکن نے متفقہ طور پر یہ قرارداد منظور کی وہاں کے لوگ بھی اسی جدوجہد میں شریک ہیں۔

https://youtu.be/IkfSgjT5lVA

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں آزاد کشمیر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفد میں صدر آزاد کشمیر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آصف رضا میر، سیکرٹری جنرل نعیم عباسی، عارف عرفی، امتیاز اعوان، عبدالوحید کیانی، راجہ عدیل، امیر الدین مغل، سردار ذوالفقار علی، سید اشفاق شاہ، سردار نعیم چغتائی، اقبال میر، ایم ڈی مغل، سجاد میر، سفیر احمد رضا، سرفراز میر،وقاص کاظمی،فائزہ گیلانی،مرزا شہزاد،راجہ شعیب، سید ندیم شاہ،فدا حسین،شاہد راجہ، عرفان اکرم، شازیب افضل، شجاعت میر،ذوالکفل سرفراز، ارحم شیخ، ہارون قریشی، شبیر انجم، تصدق شاہ، اعجاز کاظمی، احسن شاہ، نوید اعوان و دیگر بھی شامل تھے۔

اس موقع پر صدر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آصف رضا میر نے کہا کہ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر میڈیا کے محاذ پر بھرپور خدمات سرا نجام دے رہے ہیں نوجوان صحافیوں کو ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں وہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے سمیت اپنی استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں لائن آف کنٹرول ہو یا قدرتی آفات ٹی وی جرنلسٹس ہر مشکل صورتحال میں عوام کو باخبر رکھنے کیلئے مشکل حالات کے باوجود موقع پر جا کر اپنا فریضہ ادا کرتے ہیں سینئر صحافی محمد عارف عرفی، امیر الدین مغل، سجاد قیوم میر، فائزہ گیلانی نے ریاست میں میڈیا کی خدمات سے متعلق اظہار خیال کیا۔
صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے نا صرف مقبوضہ کشمیر میں بلکہ بھارت میں بھی اقلیتوں کے ساتھ مظالم کئے ہیں بے پناہ مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کا نوجوان جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے پہلے اس طرح مزاحمتی تحریک نہیں تھی جس طرح اب اندرونی مزاحمتی آزادی کی تحریک مقبوضہ کشمیر میں بن چکی ہے بین الاقوامی کمیونٹی بھی یہ سمجھتی ہے کہ اب یہ اندرونی تحریک ہے یہ ہمارے کاز کو تقویت دیتی ہے یہ سن کر انتہائی خوشی ہوئی ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن میڈیا کی ترقی اور نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

امریکی کانگریس ویمن الہان عمر کے دورہ مظفرآباد کے بعد بین الاقوامی میڈیا پر جتنی کوریج ملی اس سے بھارت کو بھی احتجاج کرنا پڑا اس طرح سے بہت کم کوریج کسی کو ملتی ہے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے ہمیں اس کو دنیا کو دکھانے کی ضرورت ہے پاکستان یا آزادکشمیر کی حکومت کے وسائل کی بجائے اپنے وسائل سے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کیلئے بیرون ممالک دورے پر گیا بین الاقوامی دنیا کشمیریوں کو سننا چاہتی ہے جہاں دورہ کرتا ہوں میری خواہش ہو گی کہ میڈیا کو ساتھ لے جایا جاسکے ہمیں میڈیا وار تیز کرنی ہو گی۔ ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کی جانب بڑھے میڈیا کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے ہر وقت حاضر ہوں اور اس سلسلے میں میں نے حکومت سے بھی بات کی ہے اور صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Barrister Sultan Mahmood Chaudhry, AJK, Kashmir

تازہ تریں اور اہم خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button