تحریک انصاف نے بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کو آزاد کشمیر کا صدر ارتی امیدوار نامزد کردیا
بیرسٹر سلطان محمودچوہدری ، صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔شیڈول کے مطابق 16 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے
میرپور (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ، بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد جموں و کشمیر کا نیا صدر نامزد کردیا۔ بیرسٹر سلطان محمودچوہدری ، صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔شیڈول کے مطابق 16 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا۔علاوہ ازیں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے صدر تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے بدھ کو ان کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی تھی۔امریکہ میں مقیم کشمیری امریکن کمیونٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز کی جانب سے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
Barrister Sultan Mahmood Chaudhry, AJK