صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود امریکہ کا دورہ کریں گے
President Azad Jammu and Kashmir Barrister Sultan Mahmood Chaudhry to visit US in January 2023

کشمیری امریکن کمیونٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں 29جنوری کو بروکلین میں استقبالیہ دے گی
نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) صدر آزد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری رواں ماہ کے آخرمیں امریکہ کا دورہ کریں گے ۔ نیویارک پہنچنے کے بعد نیویارک کی کشمیری امریکن کمیونٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں 29جنوری کو پنجاب ریسٹورنٹ، بروکلین (نیویارک ) پراستقبالیہ دے گی ۔ اس استقبالیہ کے اہتمام میں کشمیری امریکن کمیونٹی قائدین سردارسوار خان ،قاضی مشتاق علی، چوہدری راشد مسعود، صوفی محمد نذیر، سردار ساجد سوار، چوہدری محمد اختر ، سردار امتیاز، صغیر نذیر ، چوہدری عیل ،حمیرا چوہدری قمر، ضمیر خالق اور ساتھی کردارادا کررہے ہیں ۔
استقبالیہ سے خطاب کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، آزاد و مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر اوورسیز کمیونٹی کو اعتماد میں لیں گے ۔ وہ دورہ امریکہ کے دوران اہم امریکی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور واشنگٹن ڈی میںایک تقریب میں شریک ہوں گے ۔