بھارتی وزیر دفاع کی آزادکشمیر پر حملے کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، بیرسٹر سلطان محمود
امید ہے کہ ہمارے کشمیری اور پاکستانی یورپی ممبران پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے
مظفر آباد (اردونیوز ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت 05 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370اور 35-Aختم کرنے کے بعد ایسے اقدامات ا±ٹھا رہا ہے جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم اورکشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی آزادکشمیر پر حملے کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اب وقت آگیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں ا±ٹھانا ہو گا۔ امید ہے کہ ہمارے کشمیری اور پاکستانی یورپی ممبران پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر ا±جاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے کہا کہ میں پہلے بھی آپ کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر پر آواز ا±ٹھاتا رہا ہوں اور آئندہ بھی ا±ٹھاتا رہوں گا کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاءہو چکی ہے۔ لہذا ایسی صورتحال میں میں نے آپ کے ساتھ پہلے مل کر آواز ا±ٹھائی ہے اور اب بھی ہم مل کر اس سلسلے میں ہر فورم پر آواز ا±ٹھائیں گے۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایسے اقدامات ا±ٹھا رہا ہے جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم کر سکے اس سلسلے میں ا±س نے بیالیس لاکھ غیر ریاستی ہندوو¿ں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں اسی طرح چار ہزار سے زائد بھارتی شہریوں کوسرمایہ کاری کی آڑ میں جموں وکشمیر میں زمین الاٹ کی جا رہی ہے اسی طرح بھارت مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیاں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس سے وہ ایک ہندو¿ وزیر اعلیٰ کو لانے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ لہذا ایسی صورتحال میں عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو اس کے مذموم عزائم سے باز رکھنے کے لئے اقدامات ا±ٹھانے چاہیں۔