نیویارک میں بنگالی ڈیلیوری بوائے کا بہیمانہ قتل، قاتل گرفتار
صلاح میاں روزویلٹ پارک کے پاس ایک بنچ پراپنی جاب کال کی انتظار میں تھا، اس دوران جوزف سینڈوول نے حملہ کیا اور سائیکل کے کر فرار ہو گیا
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی میں ایک ریسٹورنٹ کے لئے کھانے کی ڈیلیوری کرنے والے بنگلہ دیشی امریکن ڈیلیوری بوائے سے محض سائیکل چھیننے کے لئے قتل کر دیا گیا ۔صلاح میاں جس کی عمر 51سال تھی ، روزگار کمانے کے لئے رات کو کھانے کی ڈیلیوری کا کام کرتا تھا ۔سولہ اکتوبر کی رات تقریبا ایک بجے وہ نیویارک سٹی میں روزویلٹ پارک کے پاس ایک بنچ پر بیٹھا ، اپنی جاب کی کال کا انتظار کررہا تھا ۔ اس دوران جوزف سینڈوول نامی 23سالہ شخص ، اس کے قریب آیا اور اچانک اس پر حملہ آور ہو گیا ۔ سفاک قاتل کے صلاح میاں پر چاقو سے پہلے اس کے چہرے اور پھر پیٹ پر پے در پے وار کئے اور جب وہ صلاح زخمی ہو گر گر پرا تو اس کی سائیکل لے کتجائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔یہ تمام واردات جائے وقوعہ کے قریب واقع ایک بلڈنگ کی سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی ۔
زخمی صلاح میاں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے پہلے وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔مقتول کے برادر نسبتی مامون اللہ کا کہنا تھا کہ مقتول صلاح میاں ، شادی شدہ تھا اور محنت مزدوری کرکے نہ صرف اپنا پیٹ پالتا تھا بلکہ بنگلہ دیش میںموجود اپنے والدین کا بھی کفیل تھا ۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے حاصل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے قتل کی نشاندہی اور اس کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق صلاح میاں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل کا نام جوز ف سینڈوول ہے جسے حراست میں لیا جا چکا ہے اور اس کے خلاف قتل کے کیس میں قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے ۔
Bangali delivery boy murder in New York