" "
پاکستانامیگریشن نیوز

بلوچستان میں سیلاب متاثرہ بچیاں علم کی شمع پھر سے روشن کرنے کےلئے سکول لوٹ آئیں

پاکستان کے عوام کو متعدد بار قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ان مشکلات سے نکالنے میں بھی کامیاب ہوئی

ملتان (رپورٹ: اظہار عباسی ) ماہرین تعلیم نے لفظ تعلیم کیبے شمار تعریفیں بتائی ہیں میری نظر میں سب سے اچھی تعریف یہ کہ تعلیم ہی انسان کو انسان بناتی ہے جس قوم نے تعلیم کو اپنایا اس کا باشعور اور طاقت ور قوموں میں شمار ہوا تعلیم کے اٹھ جانے سے یہی قومیں پستی کی طرف چلی گئیں۔ یونان قبل مسیح میں علمی لحاظ سے طاقت ور ملک شمار کیا جاتا تھا۔ارسطو، سقراط، بقراط سمیت لاتعداد یونانیوں کے فلسفہ انصاف، فلسفہ قانون آج بھی درس گاہوں میں پڑھائے جاتے ہیں۔

بابل (مصر) جب تک علم کا گہوارہ رہا پوری دنیا میں طاقت ور شمار کیا جاتا رہا. بغداد بھی علم کا مرکز رہا دنیا بھر سے لوگ علم کی پیاس بجھانے کے لئے بغداد آتے تھے مطلب یہ جہاں علم و تعلیم رہی وہ ممالک ترقی کی راہ پر گامزن رہے اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے ۔

ہر قوم پر مشکل سے مشکل حالات آئے لیکن انہوں نے ان مصائب کا سامنا کیا اور امید کی کرن کو جگائے رکھا پاکستان کے عوام کو متعدد بار قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ ان مشکلات سے نکالنے میں بھی کامیاب ہوئی 2005 کا زلزلہ اور2011 کا سیلاب اس کی مثال ہے ۔تصویر میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ ہونے والے علاقے کی بچیاں علم کی شمع پھر سے روشن کرنے کے لیے کتاب تھامے سکول لوٹ آئیں۔ ان بچیوں کے نزدیک امید کی کرن باقی ہے۔

Related Articles

Back to top button