پاکستان

جیو ٹی وی واشنگٹن کے سینئر صحافی عظیم خان کےلئے دعائے صحت کی اپیل

صحافتی برادری اور کمیونٹی نے عظیم خان کی فیملی سے بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں اور مسلسل دعا گو ہیں

واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے الیکٹرونک میڈیا کے سینئر رکن اور جیو ٹی وی واشنگٹن ڈی سی کے سینئر صحافی ( سینئر کیمرہ پرسن) عظیم خان شدید علیل ہیں اور ورجینا کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔ عظیم خان گذشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ۔چند روز قبل ان کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے ۔

پاکستانی امریکن پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے عظیم خان کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ عظیم خان ایک عظیم پروفیشنل صحافی ہیں۔ شعبہ صحافت کے لئے ان کی گرانقدر خدمات ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ عظیم خان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔ صحافتی برادری اور کمیونٹی نے عظیم خان کی فیملی سے بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں اور مسلسل دعا گو ہیں ۔

عظیم خان پندرہ سے زائد سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں ۔وہ جیو ، جنگ گروپ سے وابستہ ہیں ۔ انہیں جیو ٹی وی کی جانب سے امریکہ میں اپنے سینئر کیمرہ پرسن کے طور پر تعینات کیا گیا اور وہ یہاں پندرہ سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔عظیم خان جن کا تعلق کراچی سے ہے ، اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ امریکی ریاست ورجینا میں مقیم ہیں۔

#اردو_نیوز

Urdu News USA

Related Articles

Back to top button