اعظم سواتی کو کس ٹویٹ پر اٹھایا گیا
اعظم سواتی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر خود کہا کہ انہیں ایک ٹویٹ کرنے پر گرفتار لیا گیا ہے
دوسری جانب عمران خان کی جانب سے اعظم سواتی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی
اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو حکام کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کو ان کے ایک ٹویٹ جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آرمی پر تنقید کی تھی ، کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کی گرفتاری کے بعد عام لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہو گیا کہ آیا اعظم سواتی نے کیا ٹویٹ کیا تھا ۔ درج ذیل ہو ٹویٹ ہے کہ جو اعظم سواتی نے کیا
Mr Bajwa congratulations to you and few with you . Your plan is really working and all criminals are getting free at cost of this country . With these thugs getting free You have legitimise corruption . How you predict now the future of this country ? pic.twitter.com/uZgHQjZ7lJ
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) October 12, 2022
اعظم سواتی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر خود کہا کہ انہیں ایک ٹویٹ کرنے پر گرفتار لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب عمران خان کی جانب سے اعظم سواتی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور انہوں نے کہا کہ چوروں کو این آراو دینا والا غدار ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ادارے سن لیں کہ زبردستی کسی سے عزت نہیں کروائی جا سکتی ہے
NRO-2 کے حوالے سے ایک ٹویٹ پر اعظم سواتی کو زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا جانا ہماری تاریخ کا ایک اور شرمناک واقعہ ہے۔ کیا دھونس اور تشدد سے لوگوں کو کسی فرد یا ادارے کے احترام پر مجبور کیا جاسکتا ہے؟ قرآن پاک ہمیں سکھاتا ہے کہ عزت و ذلت کا واحد مالک خدائے بزرگ و برتر ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 13, 2022
Azam Swati, Tweet,