اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفی صدر عارف علوی کو ارسال کیا ہے ۔ اپنے استعفی میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد استعفی دیا ہے ۔
اعظم نذیر تارڑ نے اپنے استعفے میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں ہونیوالی بعض قابل اعتراض تقاریر پر بھی اعتراض کیا ۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکاء کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے۔ ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں
— Azam Nazeer Tarar (@AzamNazeerTarar) October 24, 2022
واضح رہے کہ اعظم نذیر تارڑ سے قبل اٹارنی جنرل بھی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مستعفی ہونے کا اعلان کر چکے ہیں ۔
Azam Nazir Tarar, Urdu News