ایاز خان کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب ، شہداءاور غازیوں کی خدمات کو خراج عقیدت
چھ ستمبر کو پاکستان کی بہادر اور نڈر مسلح افواج کے شہیدوںنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جبکہ غازیوں نے جرات و بہادری سے دفاع وطن کو یقینی بنایا
جنگ ستمبر سمیت دفاع پاکستان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ قوم ان کی لا زوال قربانیوں کو کبھی فراموش کرے گی
تقریب میں شرکت کے لئے قونصل جنرل عائشہ علی جب تقریب گاہ پہنچی تو ایاز خان نے اپنے بیٹے شبراز خان ، رانا جاوید ، ناہید بھٹی ،راحیلہ فردوس سمیت دیگر کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف نیویارک سٹیٹ کے سینئر نائب صدر ایاز خان کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔لانگ آئی لینڈ (نیویارک ) میں ایاز خان کی رہائشگاہ پر منعقدہ یوم دفاع پاکستان کی اس بڑی تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جنگ ستمبر سمیت دفاع پاکستان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ قوم ان کی لا زوال قربانیوں کو کبھی فراموش کرے گی اور نہ ہی انہیں کبھی ضائع جانے دے گی ۔
Video – New York’s Pakistani community celebrates 55th Defense Day of Pakistan
تقریب میں شرکت کے لئے قونصل جنرل عائشہ علی جب تقریب گاہ پہنچی تو ایاز خان نے اپنے بیٹے شبراز خان ، رانا جاوید ، ناہید بھٹی ،راحیلہ فردوس سمیت دیگر کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ایاز صدیقی نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ۔نظامت کے فرائض معروف کمپیئرر راحیلہ فردوس نے ادا کئے ۔
تقریب میں قونصل جنرل عائشہ علی کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات ناہید بھٹی ، راحیلہ فردوس، پرویز صدیقی ، شازیہ وٹو، ملک ندیم عابد، ڈاکٹررضوان نعیم، پرویز ریاض، رانا جاوید، ، عابد کاشمیری ،عاصم ملک ، ضمیر احمد چوہدری ، حسام شکیل ، چوہدری عرفان علی ، ساجد شاہ ، قمر بشیر، چوہدری ظہور اختر، ملک عاصم ، عثمان عباس، ایاز صدیقی ، فرزان صدیقی اورجمال محسن سمیت ڈیڑھ سو سے زائد کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔
تقریب کے میزبان ایاز خان کی جانب سے ان کے صاحبزادے شبراز خان نے قونصل جنرل عائشہ علی سمیت تمام مہمانوں کو تقریب میں خوش آمدید کہا ۔ انہوںنے کہا کہ چھ ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ وہ دن ہے کہ جس روز پاکستان کی بہادر اور نڈر مسلح افواج کے شہیدوںنے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جبکہ غازیوں نے جرات و بہادری سے دفاع وطن کو یقینی بنایا ۔
ایاز صدیقی نے نے قونصل جنرل عائشہ علی سمیت تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک سے ہم وطن عزیز کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان کی قربانیوں کی بدولت آج وطن عزیز ایک آزاد ملک ہے اورپاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ۔
قونصل جنرل عائشہ علی نے کہا کہ ایاز خان اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے دفاع پاکستان پر شہداءکی عظیم قربانیوں کو دفاع وطن میں جرات و بہادری کا کردار ادا کرنے والوں کی خدمات کو سراہنے کے اقدام نہایت ہی قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداءملک و قوم کے ہیرو ہیں ۔ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ سلام عقیدت پیش کرتی رہے گی ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ عائشہ علی نے امریکہ میںبسنے والی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کو اووسیز پاکستانیوں کی خدمات پر فخر ہے ۔
راحیلہ فردوس جنہوں نے جنہوں نے تقریب میں نہایت خوبصورتی سے نظامت کے فرائض انجام دئیے ، کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو دشمن نے اس قوم کو للکارا تھا کہ جو مادر وطن کی دفاع کی خاطر اپنے تن، من اور دھن کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتی ۔ اس جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ، اس کی مثال کم ملتی ہے۔ نیویارک ہی نہیں امریکہ بھر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔
تقریب سے کشمیری امریکن اور انسانی حقوق کے رہنما ملک ندیم عابد نے خطاب کے دوران کشمیر کی صورتحال پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم مسلہ کشمیر کو حل کرنے کی اپنی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی صورتحال کا نوٹس لے ۔
پرویز صدیقی نے خطاب کے دوران کہا کہ ستمبر 1965میں ہم یونیورسٹی میں پڑھتے تھے ۔ ہم نے دیکھا کہ جنگ ستمبر میں جس جذبے سے پاکستانی قوم نے دشمن کے حملے کو پسپا کیا اور بھارتی افواج کے دانت کٹھے کئے ، اس کیک مثال بہت کم ملتی ہے ۔ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر رضوان ملک ، ڈاکٹر افضل شیخ ، ناہید بھٹی ، رانا جاوید، چوہدری پرویز ریاض، ضمیر احمد چوہدری اور بشیر قمر نے خطاب کے دوران پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا ۔انہوں نے ایاز خان کو لانگ آئی لینڈ میں یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔
تقریب کے آخر میں مہمانوں کی تفریخ طبع کے لئے ایک میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں معروف سنگر شیر جان نے قومی نغمے گائے اور اپنے فن کا مظاہرہ کرکے خوب داد وصول کی ۔
ایاز خان کی جانب سے تمام مہمانان خصوصی اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا اور مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔