نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف عطاءالرحمان مرحوم کے بیٹے ایان عطاءحافظ قرآن بن گئے
ایان عطاءسید کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت فضل حق سید کے بھتیجے ہیں ، کمیونٹی کی حافظ ایان عطاءکو مبارکباد
نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی چیف کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے پاکستانی امریکن سید عطاءالرحمان مرحوم جن کا دو سال قبل کورونا کی وجہ سے انتقال ہو گیا ، کے صاحبزادے ایان عطاءسید حافظ قرآن بن گئے ہیں ۔ایان عطاءسید نے مسلم سنٹر آف فلشنگ سے قرآن مجید حفظ کیا ۔
سید عطاءالرحمان مرحوم جن کی خواہش تھی کی ان کا بیٹا حافظ قرآن بنے ، کے بیٹے ایان عطاءسید نے ان کی خواہش پوری کر دی اور اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم سے حافظ قرآن بن گئے ۔ فضل حق سید سمیت ان کے اہل خانہ اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے حافظ ایان عطاءسید کو قرآن مجید حفظ کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ جس نے ایان سید کے سینے میں اپنے کلام قرآن مجید کو محفوظ کیا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھی حافظ ایان سید کو مبارکباد یں دی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کی خواہش اور تعلیم و تربیت کے مطابق قرآن مجیدحفظ کرکے اپنے والد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ہمیشہ جاری رہنے والے ایک سلسلے کو شروع کر دیا ہے۔ اللہ کریم انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے ، ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائیں ۔
فضل حق سید نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے نہایت خوشی ہے کہ میرے چھوٹے بھائی مرحوم سید عطا الرحمٰن جو نیویارک سٹی کے فائر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی چیف کے عہدے پر فائز تھے جو ”کووڈ“ کی لپیٹ میں آکر دوسال پہلے انتقال کرگئے، ان کا ایک بیٹا ایان عطا سید جن کی عمر 14 سال ہے بروز جمعہ مسلم سنٹر آف نیویارک فلشنگ میں ماشاءاللہ قرآن کا حفظ مکمل کرلیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ للہ سے دعا ہے کہ میرا یہ بھتیجا اپنے مرحوم باپ کی بخشش اور کاوش کی بدولت صدقہ جاریہ کا ذریعہ بنے ،آمین۔
فضل حق سید نے مزید کہا کہ میرے بھائی مرحوم کا انشاءاللہ ، ایک اور بیٹا بھی اگلے ماہ قرآن حفظ کر لے گا۔