پاکستان

ریپبلکن پارٹی کا شہریار علی کو ایک بار پھر ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر امیدوار بنانے کا اعلان

ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی نے رواں سال کے آخر میں نومبر میں ہونیوالے کاؤنٹی لیجسلیٹرز کے الیکشن میں پاکستانی امریکن شہریار علی کو ایک بار پھر ڈسٹرکٹ14سے اپنا امیدوار نامزد کر دیا

نیویارک ( اردنیوز )ریپبلکن پارٹی ناسا کاو¿نٹی نے رواں سال کے آخر میں نومبر میں ہونیوالے کاؤنٹی لیجسلیٹرز کے الیکشن میں پاکستانی امریکن شہریار علی کو ایک بار پھر ڈسٹرکٹ14سے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔ ان الیکشن میں شہریار علی اگر کامیاب ہو جاتے ہیں تو ناسا کاؤنٹی سے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی امریکن لیجسلیٹر ہوں گے ۔

شہریار علی کی نامزدگی کا اعلان ناسا کاو¿نٹی ریپبلکن کمیٹی کے کنونشن میں کیا گیا جس میں ویلی سٹریم کے سابق مئیر جان ڈی گریس کی جانب سے شہریار علی کا نام تجویز کیا گیا جس کی کنونشن میں منطوری دی گئی۔ واضح رہے کہ شہریار علی نے دو سال قبل بھی ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کا الیکشن لڑا تھا جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ماضی میں انہیں ڈسٹرکٹ3سے امیدوار بنایا گیا تھا لیکن اس بات شہریار علی کو ڈسٹرکٹ 14سے امیدور نامزد کیا گیا ہے ۔ اس ڈسٹرکٹ کے موجودہ لیجسلیٹر کا تعلق ، ریپبلکن پارٹی سے ہے اور اس سال اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ ان کی جگہ ریپبلکن پارٹی نے شہریار علی کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

شہریار علی نے ریپبلکن قیادت کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتمادکا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار اد کریں گے ۔ شہریار علی کے والد چوہدری اکرم رحمانیہ ، ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کے سینئر ایڈوائزر ہیں ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے چوہدری اکرم رحمانیہ اور شہر یار علی کو مبارکباد دی گئی ہے اور ان کے الیکشن میں سپورٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ شہریار علی کے نئے ڈسٹرکٹ 14میں ویلی سٹریم، راک ول ، میل ویل ، لین بروک اور اوشن سائیڈ کے علاقے شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button