سدرہ شاہ اٹارنی ایٹ لاءبن گئیں، گلگت بلتستان کمیونٹی کی مبارکباد
سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے نسیم گلتی سمیت ان کے تمام ساتھیوں اور کمیونٹی کی جانب سے اٹارنی سدرہ شاہ کو اٹارنی ایٹ لاءبننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
کمیونٹی نے مومن شاہ کو بھی ان کی صاحبزاد ی کی اہم کامیابی پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اٹارنی سدرہ شاہ کو بے پناہ کامیابیاں و کامرانیاں عطاءفرمائیں
نیویارک (اردونیوز ) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اور ہونہار لاءسٹوڈنٹ سدرہ شاہ ، نیویارک سٹیٹ میں اٹارن ایٹ لاءبن گئی ہیں۔ گلگت بلتستان کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے چئیرمین نسیم گلتی سمیت ان کے تمام ساتھیوں اور کمیونٹی کی جانب سے اٹارنی سدرہ شاہ کو اٹارنی ایٹ لاءبننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پوری گلگت بلتستان کمیونٹی کو فخر ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی سدرہ شاہ نیویارک میں پہلی اٹارنی ایٹ لاءبنی ہیں ۔
واضح رہے کہ سدرہ شاہ ، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیات مومن شاہ کی صاحبزادی ہیں ۔ کمیونٹی نے مومن شاہ کو بھی ان کی صاحبزاد ی کی اہم کامیابی پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اٹارنی سدرہ شاہ کو بے پناہ کامیابیاں و کامرانیاں عطاءفرمائیں اور انہیں کمیونٹی کی خدمت کی اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی سعادت نصیب فرمائیں ۔