" "
اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

عتیق قادری کوینز جنرل اسمبلی کے ڈیلیگیٹ منتخب

عتیق قادری ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی پہلی شخصیت ہیں کہ جنہیں کوینز جنرل اسمبلی میں بطور ڈیلیگیٹ خدمات انجام دینے کا موقع ملا ہے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت عتیق قادری کوینز بورو پریذیڈنٹ ڈانو ون رچرڈ کے لئے جنرل اسمبلی سیشن برائے سال 2022کے لئے ڈیلیگیٹ منتخب ہو گئے ہیں ۔
عتیق قادری ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی پہلی شخصیت ہیں کہ جنہیں کوینز جنرل اسمبلی میں بطور ڈیلیگیٹ خدمات انجام دینے کا موقع ملا ہے ۔عتیق قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بورو پریذیڈنٹ ڈانوون رچرڈ کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، میں اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردارادا کرونگا۔
واضح رہے کہ نیویارک کے بورو کونیز میں ، پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور اس تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ عتیق قادری کا کہنا ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کو مقامی ، ریاستی اور قومی امریکی سیاست میں بھرپور حصہ لینا چاہئیے اور نظام کے قومی دھارے میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔

Related Articles

Back to top button