نیشنل آرگنائزیشن فارویمن کا میلیسا مارک ویواریٹو کی پبلک ایڈوکیٹ نیویارک سٹی الیکشن میں حمایت کا اعلان
میلیسا مارک ویوریٹو کی تائید و حمایت کا فیصلہ خواتین کے حقوق کے لئے ان کے کامیاب ریکارڈ اور مسلسل جدو جہد کو پیش نظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سونیا اوسورئیو
یقین دلاتی ہوں کہ میں پبلک ایڈوکیٹ منتخب ہو کر نہ صر ف اپنے وعدے پورے کروں گی بلکہ خواتین کے حقوق کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کروں گی ۔ میلیسا مارک ویواریٹو
ٹش جیمز کے نیویارک سٹیٹ کے اٹارنی جنرل کے عہدے پر منتخب ہونے کے بعد نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ کے عہدے کے لئے سپیشل ، نان پارٹی الیکشن 26فروری کو منعقد ہو رہا ہے
کل17امیدوار میدان میں ہیں اور ان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے ۔اس الیکشن میں کوئی رن آف نہیں ہوگا بلکہ جو بھی زیادہ ووٹ لے گا، وہی پبلک ایڈوکیٹ منتخب ہو جائے گا
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی کی پبلک ایڈوکیٹ کی امیدوار میلیسا مارک ویواریٹو کی نیویارک سٹی کی نیشنل آرگنائزیشن فارویمن نے تائید و حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ آرگنائزیشن کی جانب سے تائید کے حق میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میلیسا مارک ویوریٹو کی تائید و حمایت کا فیصلہ خواتین کے حقوق کے لئے ان کے کامیاب ریکارڈ اور مسلسل جدو جہد کو پیش نظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
میلیسا مارک ویواریٹو جو کہ نیویارک سٹی کونسل کی سابق سپیکر بھی رہ چکی ہیں، نے اپنی انتخابی مہم کے دوران خواتین کو ہراسان کئے جانے ، کام کی جگہ پر ان سے ہونیوالے نا مناسب سلوک ، تنخواہوں و ادائیگیوں اور امتیازی سلوک کے حوالے سے اپنی پالیسی جاری کی ۔
نیشنل آرگنائزیشن فار ویمن کی کی پریذیڈنٹ سونیا اوسورئیو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم میلیسا مارک ویواریٹو کے ٹریک ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے بڑے فخر اور خوشی سے یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم 26فروری کو ہونیوالے پبلک ایڈوکیٹ کے الیکشن میں ان کی حمایت کریں گے ۔
میلیسا مارک ویوریٹو نے نیشنل آرگنائزیشن فار ویمن کا تائید پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرگنائزیشن کی جانب سے تائید میرے لئے فخر اور خوشی کی بات ہے۔ میں انہیں مکمل یقین دلاتی ہوں کہ میں پبلک ایڈوکیٹ منتخب ہو کر نہ صر ف اپنے وعدے پورے کروں گی بلکہ خواتین کے حقوق کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی میں ، میں خواتین کے حقوق کے لئے ہمیشہ کھڑی ہوئی ہوں اور مستقبل میں بھی کھڑی رہوں گی ۔
واضح رہے کہ ٹش جیمز کے نیویارک سٹیٹ کے اٹارنی جنرل کے عہدے پر منتخب ہونے کے بعد نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ کے عہدے کے لئے سپیشل ، نان پارٹی الیکشن 26فروری کو منعقد ہو رہا ہے جس میں کل17امیدوار میدان میں ہیں اور ان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے ۔اس الیکشن میں کوئی رن آف نہیں ہوگا بلکہ جو بھی زیادہ ووٹ لے گا، وہی پبلک ایڈوکیٹ منتخب ہو جائے گا ۔
National Organization for Women – New York City endorsed Melissa Mark-Viverito for Public Advocate
———————————————————————————
Public Advocate candidate Melissa Mark-Viverito and immigrant advocates today called on New York Chief Judge DiFiore to ban ICE agents from all New York courthouses