عطیہ شہناز کی خدمات کا اعتراف، وائٹ ہاؤس کی جانب سے’پریذیڈنٹ اچیومنٹ ایوارڈ‘
پاکستانی امریکن سکلڈ وومین ایسوسی ایشن ”پاسوو۔PASWO“ کی گذشتہ اڑھائی سے زائد سالوں سے مسلسل اور انتھک خدمات کا امریکہ میں اعلیٰ سطح پر اعتراف کیا گیا
نیویارک (پ ر ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن سکلڈ وومین ایسوسی ایشن ”پاسوو۔PASWO“ کی گذشتہ اڑھائی سے زائد سالوں سے مسلسل اور انتھک خدمات کا امریکہ میں اعلیٰ سطح پر اعتراف کیا گیا اور ”پاسوو“ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ ”پاسوو“ تنظیم کی سربراہ محترمہ عطیہ شہناز کو پیش کیا گیا ہے ۔”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ “ ، سماجی شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دینی اہم تنظیموں کی خدمات کے اعتراف کے حوالے سے کردارادا کرنے والی تنظیم ”امیری کورپس“ (Ameri Corps) اور آفس آف دی پریذیڈنٹ آف دی یانائیٹڈ سٹیٹس کی جانب سے پیش کیا گیا ہے ۔
عطیہ شہناز کو امریکی صدر جو بائیڈن کے دستخط کے ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ ایک مضبوط قوم کے لئے پرعزم رضا کارانہ خدمات انجام دینے والی عطیہ شہناز کو پیش کیا جا رہا ہے ۔
سرٹفکیٹ کے ساتھ صدر بائیڈن کے دستخط سے ایک مراسلہ بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی کی کہانی صرف ہم میں سے کسی ایک پر نہیں یا کئی ایک پر نہیں بلکہ ہم سب پر منحصر ہے ۔میںآپ کو لوگوں کی بہتری کے لئے کردارادا کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اس سلسلے میں آپ کی چھ ہزار گھنٹوں سے زائد خدمات کے اعتراف کے طور پر ”پریذیڈنٹ لائف ٹائم اچیومنٹ “ ایوارڈ پیش کرتا ہوں ۔
صدر کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کی تاریخ کے دوران، امریکہ کی کہانی کو ان افراد نے مضبوط بنایا کہ جن میں نہ صرف کچھ کرنے کا جذبہ تھا بلکہ انہوں نے اپنی بصیرت کو حقیقت میں تبدیل کر دکھایا ۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ میں جانتا ہوں کہ امریکہ کو ایک مزید کامل یونین بنانے کے سلسلے میں خدمات کا اعتراف کرنے کا صرف میں ہی نہیں ہوں بلکہ سب ان خدمات کے معترف ہیں ۔آپ نے اپنے وقت اور جذبے کے ذریعہ وہ چیلنج کہ جن کا ہم کو سامنا ہے ، سے نبرد آزما ہونے کے راستے نکالے۔ہم ایک ایسے وقت میں رہ رہے ہیں کہ جو امید، روشنی اور محبت کا متقاضی ہے۔ہمارے مستقل کی امید، روشنی کہ جو ہمیں آگے بڑھنے کا راستہ دکھائے اور ایک دوسرے سے پیار و محبت ۔آپ نے اپنی خدمات سے قوم کو یہ تینوں خدمات فراہم کی ہیں ۔
صدر بائیڈن کے مراسلہ میں آخر میںکہا گیا کہ امریکی عوام کی ایماءپر ، میں آپ کو آپ کی رضا کارانہ خدمات کی انجام دہی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ کی حوصلہ افزائی کروں گا کہ اپنی خدمات کے سلسلے کو جاری رکھیں ۔ ملک کو آپ کی خدمات کی ضرورت ہے ۔