" "
پاکستانامیگریشن نیوز

نیوجرسی: اسمبلی وومین صدف جعفرکا آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

Sadaf Jaffer decides not to run for re-election to New Jersey State Assembly

میں نے سوچ و بچا ر کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ٹرم میں اسمبلی وومین کا الیکشن نہیں لڑوں گی ،تعلیم اور فیملی کو وقت دینا چاہتی ہوں ،صدف جعفر

نیوجرسی ( اردو نیوز )امریکی ریاست نیوجرسی سے منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی نژاد امریکی سٹیٹ اسمبلی وومین صدف جعفر نے آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ باالفاظ دیگر وہ اپنی موجودہ ٹرم پوری ہونے کے بعد انتخابی سیاست سے ریٹائر ہو جائی گی۔ اسمبلی وومین صدف جعفر کی جانب سے یہ اعلان ایک ٹویٹ میں کہا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے سوچ و بچا ر کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ٹرم میں اسمبلی وومین کا الیکشن نہیں لڑوں گی ۔صدف جعفر جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک ٹیچر ہیں ،کا مزید کہنا ہے کہ وہ تعلیم، اپنے خاندان بالخصوص اپنی بیٹی کو زیادہ وقت دینا چاہتی ہیں اور ان امور پر زیادہ توجہ دینا چاہتی ہیں ۔

صدف جعفر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لئے نیوجرسی ریاست کے اسمبلی ڈسٹرکٹ 16کی ریاستی اسمبلی میں نمائندگی کرنا بہت اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے سیاسی کیرئیر کے دوران مسلسل ان کو سپورٹ کرتے رہے ۔ اسمبلی وومین منتخب ہونے سے پہل صدف جعفر ریاست نیوجرسی کے شہر کی مئیر بھی رہی ہیں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صفد جعفر کے بعد امریکی ریاست نیوجرسی سے پاکستانی نژاد امریکی جس دوسری خاتون کو سٹیٹ اسمبلی وومین بننے کا اعزاز حاصل ہوا ، وہ شمع بنیاد حیدر ہیں جو کہ سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی امریکہ میں میزبان اور سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے فخر کی بات ہے کہ دو خواتین ، نیوجرسی کی ریاستی اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں اور انہیں کمیونٹی کی جانب سے رول ماڈل قرار دیا جاتا ہے تاہم صفد جعفر کا اسمبلی وومین کے عہدے سے ریٹائر منٹ کے فیصلے سے کمیونٹی کو مایوسی ہوئی ہے تاہم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وہ صدف جعفر کے لئے دعا گو رہے گی ۔

Related Articles

Back to top button