نگران حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات حاصل کی جائیں، اسلم ڈھلوں
نیویارک(اردو نیوز) پاکستانی امریکن ایسویس ایشن آف نیویارک کے چئیرمین چوہدری اسلم ڈھلوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں قائم ہونیوالی نگران حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں تاکہ وہ ملک میں صاف و شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرسکیں ۔
سینئر صحافیمجیب لودھی کی افطار پارٹی میں میڈیا سے بات کوتے ہوئے اسلم ڈھلوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان سے کہیں گے کہ وہ جب نگران حکومت کے قیام کے سلسلے میں صلاح و مشرے مکمل کریں تو اس میں اوورسیز کمیونٹی کے قابل اور اہل ناموں کو بھی شامل کریں ۔انہوںنے کہا کہ ہم دنیا کے ان ممالک میں رہتے ہیں کہ جہاں کسی بھی قسم کی سیاسی جانبداری سے پاک صاف و شفاف الیکشن کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔اسی علم و تجرنے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اوورسیز کمیونٹی کی خدمت قابل قدر اور اہم ہوں گی ۔