پاکستان

آصف زرداری کی طبیعت ناساز،مصروفیات منسوخ

آصف زرداری جو کہ گذشتہ ہفتے لاہور میں سرگرم رہے اور اہم ملاقاتیں کرتے رہے ، نے اپنی ناسازی طبیعت کی وجہ سے اپنی مصروفیات منسوخ کر دی ہیں

کراچی (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرپرسن اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے ۔ ڈاکٹرز نے ان کی حالت کے پیش نظر انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ آصف زرداری جو کہ گذشتہ ہفتے لاہور میںسرگرم رہے اور اہم ملاقاتیں کرتے رہے ، نے اپنی ناسازی طبیعت کی وجہ سے اپنی مصروفیات منسوخ کر دی ہیں اور ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق آرام کررہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے ڈاکٹرز نے ان کا میڈیکل چیک کیا اور انہیں علاج کے حوالے سے اہم مشورے دئیے ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی نیویارک اور یو ایس اے کے عہدیداران اور ارکان خالد اعوان ، میاں بشارت ، سیمی اسد، ذوالفقار بسرا،ظفر چٹھہ، سلمان ظفر، ارشد عطائ، مجیب الحسن ، لطیف ڈالمیا،راجہ اسد پرویز،عذرا ڈار، ڈاکٹر فخر الدین سمیت دیگر نے آصف زرداری کی جلدو مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔ انہوں نے امریکہ بھر میں بسنے والے پارٹی ساتھیوں سے بھی کہا کہ وہ پارٹی کے شریک چئیرپرسن کی صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔

Related Articles

Back to top button