پاکستان

آصف زرداری کا دوسری بار صدر منتخب ہونا جمہوریت کی بے نظیر فتح ہے، سلمان ظفر

Asif Ali Zardari's Second Term as President Heralded as 'Benazir Success' by Salman Zafar

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ہیومین رائٹس ونگ کے صدر سلمان ظفر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا دوسری بار صدر منتخب ہونا، پاکستان میں جمہوریت کی ’بے نظیر ‘ ہے جس پر ہم پاکستان کے تمام جمہوریت پسند عوام، صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

اپنے بیان میں سلمان ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان میں خلق خدا کے راج اور جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کے مشن پر گامزن ہے اور قائد عوام اور شہید جمہوریت کے مشن کو آصف علی زرداری ،ایوان صدر میں بیٹھ کر آگے بڑھائیں گے ۔

 

Asif Ali Zardari’s Second Term as President Heralded as ‘Benazir Success’ by Salman Zafar

Related Articles

Back to top button