پاکستانبین الاقوامی

آصف زرداری کا شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد وکٹری کا نشان

سابق صدر آصف زرداری کی پنجاب ضمنی الیکشن کے بعد پیدا صورتحال کی روشنی میں ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات

اسلام آباد (اردونیوز ) پنجاب کے ضمنی الیکشن کے بعد پیدا شدہ نئی سیاسی صورتحال میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے ۔ملاقات میں ملک بالخصوص پنجاب کی نئی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

ایک گھنٹے سے زائد بند کمرے میں ہونے والی ملاقات میں اہم راز و نیاز کی باتیں ہوئیں اور اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شجاعت حسین کے ذریعے بدلتی سیاسی صورتحال میں نئی حکمت عملی کو پیش کی ااور ان سے اہم امور پر رضامندیاں حاصل کی ۔

ملاقات کے بعد آصف زرداری جب باہر نکلے تو وکٹری کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی کار میں بیٹھ کر نکل گئے اور ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

https://youtu.be/IkfSgjT5lVA

Related Articles

Back to top button