پاکستان

آصف زرداری خیریت سے ہیں ، لطیف کھوسہ کی اعجاز فرخ سے بات چیت

آصف زرداری معمول کے مطابق اپنا علاج اور صحت کی دیکھ بھال کررہے ہیں ۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ اور درازی عمر عطاءفرمائیں ۔ لطیف کھوسہ

امریکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان آصف علی زرداری کی درازی عمر اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، سوشل میڈیا پر گمراہ کن افواہیں پھیلانے والوں کا عمل قابل افسوس ہے،چوہدری اعجاز فرخ

نیویارک (اردونیو ز ) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی دوست و وکیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری خیریت سے ہیں ۔ ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں گمراہ کن ہیں، یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی امریکہ کے رہنما چوہدری اعجاز فرخ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہی ۔
اعجاز فرخ نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی رہنما آصف زرداری کے بارے زیر گردش افواہوں میںاچانک شدت سے وہ پریشان ہو گئے جس کے بعد انہوں نے پاکستان سردارلطیف کھوسہ کو فون کیا ۔
اعجاز فرخ کے مطابق لطیف کھوسہ نے انہیں بتایا کہ آصف زرداری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ۔ وہ گذشتہ کچھ سالوں سے طبی لحاظ سے اپنے طبی معاملات کو معمول کے مطابق ڈیل کررہے ہیں ۔ اسی صورتحال اور ان کی طبیعت کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیب کیسز میں انہیں ضمانت دی گئی تھی ۔ لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ آصف زرداری معمول کے مطابق اپنا علاج اور صحت کی دیکھ بھال کررہے ہیں ۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ اور درازی عمر عطاءفرمائیں ۔
چوہدری اعجاز فرخ نے کہا کہ امریکہ بھر میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور ساتھی بھی آصف علی زرداری کی درازی عمر اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن افواہیں پھیلانے والوں کا عمل قابل افسوس اور مذمت ہے

Related Articles

Back to top button