پاکستان

عمران خان سلیکٹڈ پرائم منسٹر ہیں،یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک کو چلاسکتی ہے ۔آصف علی زردری

موجودہ حکومت کی نااہلی کم وقت میں سامنے آگئی،ہم چیئرمین نیب کو نہیں ان کے طور طریقوں اور سوچ کو برا کہہ رہے ہیں

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آصف علی زردری نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ پرائم منسٹر ہیں،یہ حکومت نہ چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک کو چلاسکتی ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےد وران آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر قرار داد لانی ہوگی کہ موجودہ حکومت ملک نہیں چلاسکتی ، فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس سمت میں جارہے ہیں ۔

آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ مشرف صاحب آئے تھے تو ایسا ہی کچھ ہورہا تھا جیسا آج کل ہورہا ہے ،تھوڑی سی طاقت ملی ہے اور یہ ایسا کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہاتھاکہ جب ہماری حکومت آئی تب بھی حالات ایسے ہی تھے ،ہم نے اپنے دور میں مستقبل کی پالیسیاں بنائیں جو میاں صاحب کو پسند نہ آئیں اور انہوں نے ختم کردیں۔

نوازشریف سے سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور دوریاں کم نہ ہونے کے سے متعلق سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف نے کوئی ایک غم دیا ہو تو بتائو،میں جو مقدمات بھگت رہا ہوں وہ نوازشریف دور کے بنائے ہوئے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ این آر او سے مجھے تو کوئی فائدہ نہیں ہوا،سابق چیف جسٹس نے این آر او ختم کردیا ،میرے خلاف تمام کیسز دوبارہ کھل گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button