پاکستان

سلیم مانڈی والا نے آصف زرداری کی صحت بارے اہم اپ ڈیٹ دے دی

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آصف زرداری صحت یاب ہو رہے ہیں اور ان کی صحت مستحکم ہے تاہم ہمیں ابھی بھی ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعاؤں کی ضرور ت ہے

کراچی(اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری جو کہ گذشتہ دو ماہ سے علیل ہیں ، کی صحت کے بارے میں ان کے قریبی ترین ساتھی ، پارٹی رہنما اور سابق ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے اہم ترین اپ ڈیٹ دے دی ہیں ۔

سلیم مانڈی والا نے اپنے ایک ٹویٹ میں آصف زرداری کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آصف زرداری صحت یاب ہو رہے ہیں اور ان کی صحت مستحکم ہے تاہم ہمیں ابھی بھی ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعاؤں کی ضرور ت ہے ۔

سلیم مانڈوی والا نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آصف زرداری کو صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ،آمین ۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں

سابق صدر آصف علی زرداری مسلسل دو ماہ سے علیل ہیں اور علالت کے سلسلے میں ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو کورونا کے بعد پھیپھڑوں کا مسلہ پیدا ہو ا جس کا علاج جاری ہے ۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور ان سے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔

 

Asif Zardari, Shehbaz Sharif, Bilawal Bhutto, Urdu News, Urdu News USA

Related Articles

Back to top button