آصف زرداری کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
امریکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو کی قیادت میں ہر ممکن کردارادا کر ینگے ، اعجاز فرخ، سرورچوہدری ، مدثرچوہدری ،ملک مشتاق
نیویارک (پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے سینئر قائدین چوہدری اعجاز فرخ، سرورچوہدری ، مدثرچوہدری اور ملک مشتاق نے پارٹی قائد و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے احتساب کے نام پر انتقامی کاروائی قرار دیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنان اور مقامی قائدین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی پر آنے والی اس نئی آزمائش میں ان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہو گی ۔
چوہدری اعجاز فرخ، سرورچوہدری ، مدثرچوہدری ،ملک مشتاق نے اپنے بیان میںمزید کہا کہ نیب حکام اور پولیس کیجانب سے بلاول ہاوس اسلام آباد میںپیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خلاف کاروائی کی بھی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی افسوسناک ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں آصف زرداری کی گرفتاری پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شخصی آمریت مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جو کہ افسوسناک ہے اور یہ کوشش میںسابق ڈکٹیٹرز کی طرح موجودہ نا اہل حکمران بھی ناکام ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ احتساب اور انصاف کے نام پر پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کو انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن بالآخر فتح عوام کی ہوئی ، اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔