آصف زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، شفقت تنویر
امریکہ بھر میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی اور جمہوریت پسند اوورسیز پاکستانیوں کو نالائق حکومت کی انتقامی کاروائیوں پر مایوسی ہوئی ہے
نیویارک (پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے رہنما شفقت تنویر نے پارٹی رہنما و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی نیب کی جانب سے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی نالائق و ناہل حکومت نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرکے انہیں بدترین انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ اپنی نااہلی کو چھپانے کےلئے اپوزیشن کو دبانے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ شفقت تنویر نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف انتقامی کاروائی کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بھر میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی اور جمہوریت پسند اوورسیز پاکستانیوں کو نالائق حکومت کی انتقامی کاروائیوں پر مایوسی ہوئی ہے ۔ایسی کاروائیوں کرکے موجودہ حکومت جو کہ پہلے ہی بہت کمزور ہے ، مزید کمزور ہو گی اور اپنا وجودکھو بیٹھے گی ۔