خبریں

آصف جمال کے والد صغیر احمد کی کراچی میں نماز جنازہ ، سلمان اقبال سمیت اہم شخصیات کی شرکت

شرکاءنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، آصف جمال سمیت سوگواران سے اظہار تعریت

کراچی ( اردونیوز ) اے آر وائی ٹی و ی یو ایس اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر آصف جمال کے والد صغیر احمد جن کا گذشتہ ہفتے انتقال ہو گیا تھا ، کی نماز جنازہ مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد ، کراچی میں ادا کی دی گئی ۔ نماز جنازہ میں اے آر وائی ٹی وی کے چئیرمین سلمان اقبال سمیت اے آر وائی کے سینئر اینکرپرسن، حکام ، دوست احباب اور کراچی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ شرکاءنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔
صغیر احمد مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان واقع سخی حسن میں سپر د خاک کیا گیا ۔ آصف جمال سمیت سوگوران ندیم اختر، عامر جمال ، خرم زمان ، خالد ضیاءنے ان تما م دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ان کے والد مرحوم کو دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔
صغیر احمد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی برائے ایصال ثواب جناب صغیر احمد مرحوم فاتحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت اتوار ،20اپریل 2025کو کراچی میں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button