پاکستان

”نیسڈیک“ میں کلوزنگ بیل کی پروقار تقریب، پاکستانی سفیر اسد مجید خان اور ”نیٹ سول“ کے نجیب غوری کی شرکت

تقریب میں پاکستان میں سوفٹ وئیر کے شعبے میں اہم کردارادا کرنے والی عالمی کمپنی نیٹ سول(NETSOL) کے سربراہ نجیب غوری اور قونصل جنرل عائشہ علی کی بھی شرکت

نیٹ سول ، پاکستان میں پاکستانی امریکن سرمائیہ کار نجیب غوری کی سربراہی میں سوفٹ وئیر کے شعبے میں بڑا کردار ادا کررہی ہے ۔نیٹ سول کمپنی کو ”نیسڈیک “ سٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہوے بیس سال کا عرصہ مکمل ہو گیا
نیٹ سول نے 2019 میں پاکستانی سفارتخانے کے اشتراک کے ساتھ ”سلی کان ویلی “ Silicon Valley میں پہلی ٹیکنالوجی سربراہی کانفرنس بھی منعقد کی تھی جس میں پاکستان کی اہم کمپنیوں نے شرکت کی تھی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے امریکن سٹاک ایکسچینج ”نیس ڈیک “کی کلوزنگ بیل کی پروقار تقریب میں شرکت کی اور پاکستان میں سوفٹ وئیر کے شعبے میں اہم کردارادا کرنے والی عالمی کمپنی نیٹ سول(NETSOL) کے سربراہ نجیب غوری کے ساتھ ملکر سٹاک ایکسچینج میں گھنٹی بجا کر مارکیٹ کے بند ہونے کا اعلان کیا ۔تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی کے علاوہ نیسڈیک کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔سٹاک ایکسچینج میں جب مارکیٹ بند ہوتی ہے تو روایتی اندازمیں گھنٹی بجا کر مارکیٹ کے بند ہونے کا اعلان کیا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ”نیس ڈیک“ امریکن سٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی ہے جبکہ ”نیٹ سول“(NETSOL)کا سوفٹ وئیر کے شعبے میں بڑی عالمی انڈسٹری کے طور پر شمار ہوتا ہے۔ نیٹ سول ، پاکستان میں پاکستانی امریکن سرمائیہ کار نجیب غوری کی سربراہی میں سوفٹ وئیر کے شعبے میں بڑا کردار ادا کررہی ہے ۔نیٹ سول کمپنی کو ”نیسڈیک “ سٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہوے بیس سال کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے ۔نیٹ سول کمپنی دنیا کے نو ممالک میں اپنے 1500افراد کے ساتھ موثرکردارادا کررہی ہے۔
نیٹ سول کمپنی اپنے دو اہم اداروں ”نیٹ سول ایسنٹ“NETSOL Ascentاور نیٹ سول موبیلیٹی NETSOL Mobilityکے ساتھ دنیا کی دو سو اہم عالمی کمپنیوں جن میں بی ایم ڈبلیو فنانشل ، فورڈ کریڈٹ، والوو،فیاٹ اور ڈیملر فنانشل سروسز شامل ہیں، کو اپنی خدمات فراہم کررہی ہے ۔سٹاک مارکیٹ کے ذریعے نیٹ سول کمپنی کے ذریعے دنیا بھر میں 200ارب ڈالرز کا لین دین ہوا ہے ۔
نیٹ سول نے اکتوبر 2019 میں پاکستانی سفارتخانے کے اشتراک کے ساتھ امریکہ کی ”سلی کان ویلی “ Silicon Valley میں پہلی ٹیکنالوجی سربراہی کانفرنس بھی منعقد کی تھی جس میں پاکستان کی اہم کمپنیوں نے شرکت کی تھی ۔
نیسڈیک میں مارکیٹ کے بند ہونے پر کلوزنگ بیل بجانا ، ایک پروقار تقریب تصور کی جاتی ہے ۔ اس بار یہ اعزاز پاکستانی امریکن نجیب غوری اور سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کو حاصل ہوا ہے ۔

Ambassador Dr. Asad Majeed Khan Rings NASDAQ and NETSOL Closing Bell

 

NASDAQ CLOSING BELL CEREMONEY

New York: Ambassador Dr. Asad Majeed Khan participated as the Chief Guest in the NETSOL Closing Bellringing ceremony at Nasdaq, NewYork today. Nasdaq is the premier US Stock Exchange, while Netsol is an international software solutions company with extensive operations in Pakistan, headed by Mr. Najeeb Ghauri, a Pakistani-American entrepreneur.

The Closing Bell ringing marked two decades of Netsol being listed on Nasdaq. NETSOL has a robust international presence in nine countries and a team of 1500 resource persons in Pakistan and all over the world. NETSOL Ascent and NETSOL Mobility, support over 200 tier one customers worldwide, including such notable names as Daimler Financial Services, BMW Financial, Ford Credit, Volvo, and Fiat. Netsol’s solutions have resulted in over $200 billion in transactions worldwide.

Earlier Netsol also partnered with the Embassy of Pakistan, Washington DC to organize the first Tech Summit in Silicon Valley in October 2019 where a number of Pakistani startups and tech companies also participated.

The Closing Bell ringing at Nasdaq is a prestigious ceremony. The conferring of the unique honour on Mr. Najeed Ghauri, a  Pakistani CEO underscored the potential of Pakistani IT leaders and companies.

Related Articles

Back to top button