" "
بین الاقوامی

واشنگٹن میں پاکستانی سفیرڈاکٹر اسجد مجید خان کی امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے ملاقات

افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام سے خطے اور عالمی سطح سمیت ہر سطح پر فائدہ ہو گا۔ زلمے خلیل زاد

پاکستان افغانستان میں امن کی کوششوں کو مکمل سپورٹ کرے گا،سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی زلمے خلیل زاد سے بات چیت

نیویارک (اردو نیوز) امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسجد مجید خان نے امریکہ کے افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے علاوہ پاکستان، افغانستان ، طالبان امریکہ مذاکرات اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے مختلف و اہم امور پر بات چیت ہوئی ۔
ملاقات کے بعد زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں میری پاکستان اور برطانیہ کے سفیروں سے ملاقات اچھی رہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام سے خطے اور عالمی سطح سمیت ہر سطح پر فائدہ ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ کی ایما ءپر زلمے خلیل زاد افغان طالبان سے مذاکرات کررہے ہیں ۔ ان مذاکرات کے پانچ دور مکمل ہو گئے ہیں جن میں فریقین کے درمیان مختلف امور پر اتفاق رائے ہوا ہے ۔
زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے بعد پاکستانی سفیر ڈاکٹراسجد مجید خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زلمے خلیل زاد سے ملاقات خوش آئند رہی ۔ملاقات میں افغان امن عمل پر بات چیت ہوئی اور سفیر خلیل زاد کو یقین دلایا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی کوششوں کو مکمل سپورٹ کرے گا۔
قبل ازیں پاکستانی سفیر نے نیویارک میں یو ایس کانگریس کے اہم رکن ٹام شوازی سے بھی ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور ان کے تعلقات کے فروغ سمیت دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی ۔

Related Articles

Back to top button