سفیر اسد مجید خان اسلام آباد پہنچ گئے
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سفیر اسد مجید خان کے دورے کے دوران لیٹر گیٹ کے بارے اہم وضاحتیں ہوں گی
اسلام آباد (اردو نیوز) امریکہ میں متعین سابق پاکستانی سفیر اور بلجیم میں تعینات ہونے والے پاکستان کے موجودہ سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسد مجید خان کے دورہ کے دوران لیٹر گیٹ کے حوالے سے اہم امور واضح ہونگے ۔
https://youtu.be/qn6wiG3tRcY
واضح رہے کہ ڈاکٹر اسد مجید خان لیٹر گیٹ سامنے آنے کے بعد مسلسل خاموش ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے بیگم بلقیس ایدھی کی وفات پر اظہار تعزیت کا ٹویٹ کیا۔
The nation lost a noble and compassionate soul. May she Rest In Peace. https://t.co/i7omub9vDf
— Asad M. Khan (@asadmk17) April 15, 2022
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان کی حکومت کے خاتمے کے وقت جس مراسلہ کا ذکر کیاگیا، وہ مراسلہ ڈاکٹر اسد مجید خان کی جانب سے ارسال کیا گیا تھا جو کہ انہوںنے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو سے ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے لکھا تھا تاہم مراسلہ کے حتمی مندرجات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔