ارشد شریف قتل کیس، مراد سعید کا اقوام متحد ہ سے انکوائری اف کمیشن کے قیام کی اپیل
صحافی ارشد شریف کے پر اسرار قتل کی تحقیق کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے انکوائری آف کمیشن قائم کیا جائے ، مراد سعید کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خطاب
لاہور (احسن ظہیر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیٹیرس کو خط لکھ دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام چار صفحات پر مشتمل اپنے خط میں مراد سعید نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کے اسباب ، محرکات اور ملوث عناصر کے بارے میں حقائق جاننے کے لئے ”انٹر نیشنل کمیشن آف انکوائری “ قائم کیا جائے ۔ مراد سعید نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں کہا ہے کہ میں آپ کو ارشد شریف کے قتل سے متعلق اپنی گہری تشویش سے آگا ہ کرنے کے لئے لکھ رہا ہوں اور آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ صحافی ارشد شریف کے پر اسرار قتل کی تحقیق کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے انکوائری آف کمیشن قائم کیا جائے ۔
#UN_for_ArshadSharif pic.twitter.com/2JP8o6wJVZ
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) February 24, 2023
مراد سعید نے اپنے خط میں مزید کہا کہ انٹر نیشنل کمیشن آف انکوائری ، عالمی شہرت یافتہ اور معتبر ماہرین ، تفتیش کاروں پر مشتمل ہو جو کہ پاکستان، دوبئی اور کینیا کا دورہ کرے، متعلقہ لوگوں اور ارشد شریف کے عزیز واقارب سے ملاقات کرکے قتل کیس کے حقائق معلوم کرے ۔
مراد سعید نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھا گیا چار صفحات پر مشتمل خط ٹویٹ بھی کیا ہے۔مراد سعید نے اپنے ٹویٹ اور ویڈیو پیغام میں دنیابھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے بھی کہا ہے کہ وہ اس خط کی نقول بیرو ن ممالک میں اپنے اپنے ملک کے منتخب نمائندوں (ارکان کانگریس و پارلیمنٹ وغیرہ) کو بھی ارسال کریں ۔
ارشد شریف شہید کو انصاف دلانے کے لئے آج سے تمام پارلیمنٹرینز اقوام متحدہ کو تحقیقات کے لئے خط لکھیں گے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ خط اور طریقہ کار کل تک شئیر کیا جائے گا۔ #ArshadSharif pic.twitter.com/wB5VPrrA86
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) February 24, 2023
مراد سعید کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھا گیا خط ارشد شریف شہید کی بیوہ جویریئہ کی جانب سے ری ٹویٹ بھی کیا گیا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صحافی ارشد شریف ، پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے قریبی دوستوں میںشمار کئے جاتے تھے۔
اردو نیوز
New York (Ahsan Zaheer) – Murad Saeed, the central leader of Pakistan Tehreek-e-Insaf and former federal minister, has written a letter to UN Secretary General Antonio Guterres to investigate the murder of senior journalist and anchor person Arshad Sharif and set up an International Commission of Inquiry. Murad Saeed tweeted his letter written to the secretary general of UN and this letter was also retweeted by Arshad Shrif’s widow.
In the letter, Saeed has urged the UN to conduct an investigation to uncover the facts surrounding Arshad Sharif’s murder, including the motives and those responsible. Saeed has also tweeted a four-page letter written to the Secretary General and asked members of Tehreek-e-Insaaf in foreign countries to share the letter with their elected representatives and members of Congress and Parliament.