ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات ہونگی
جی ایچ کیو کی جانب سے بھی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کےلئے حکومت کو خط
اسلام آباد (اردو نیوز) پاکستان کے مشہور صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت کی جوڈیشل انکوائری ہو گی ، اس بات کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا ۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں ارشد شریف کی عدالتی تحقیقات ہوں گی
اس دوران پاکستان کی مسلح افواج کے جنرل ہیڈکوارٹر کی جانب سے بھی حکومت کو خط لکھا گیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کروائی جائیں ۔ خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ تحقیقات ان کے خلاف بھی کروائی جائیں کہ جو فوج کے ادارے بارے گمراہ کن باتیں کررہے ہیں
I have decided to form a Judicial Commission to hold an inquiry into the killing of journalist Arshad Sharif in order to determine the facts of the tragic incident in a transparent & conclusive manner.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 25, 2022
ارشد شریف کا جسد خاکی کینیا سے پاکستان لانے کے بعد اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد ارشد شریف مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا
امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی تنظیموں اور ارکان کی جانب سے مسلسل ارشد شریف مرحوم کی فیملی سے یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب میرے علم میں آیا کہ ارشد شریف کو خطرہ ہے تو میں نے انہیں کہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے ۔
Chairman PTI @ImranKhanPTI talks about Shaheed Arshad Sharif pic.twitter.com/2yPBVkQxSe
— PTI (@PTIofficial) October 25, 2022
دریں اثناء ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے ارشد شریف مرحوم کی میت جس تابوت میں کینیا سے بھجوائی گئی ہے ، اس تابوت کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ میرا شوہر واپس گھر آرہا ہے
My husband @arsched coming back to home in coffin.
Authorities in Kenya are answerable to us.#JournalismIsNotACrime pic.twitter.com/aDXdG16EhR— Javeria Siddique (@javerias) October 25, 2022
Arshad Sharif