" "
امیگریشن نیوزپاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ارشد شریف قتل کیس پر فوری کاروائی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہر من ا للّٰہ کے سیکرٹری داخلہ و خارجہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد (اردو نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ارشد شریف قتل کیس پر فوری کاروائی کی گئی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک پٹیشن کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من ا للّٰہ نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔

دریں اثناء کینیا کے ایک اخبار دی سٹار کے مطابق ارشد شریف کو ایک پولیس ناکے پر غلط شناخت اور گاڑی کے نہ روکے جانے پر گولی ماری گئی جو کہ ان کے سر پر لگی اور جان لیوا ثابت ہوئی ۔

ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کینیا پولیس کے مطابق ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کینیا کی حکومت نے باضابطہ سرکاری طور پر ارشد شریف کی ہلاکت کے بارے میں اب تک کچھ نہیں بتایا، جیسے ہی کینیا کی حکومت آفیشلی ہمیں بتائے گی، ہم تفصیلات سے ارشد شریف کے اہل خانہ اور عوام کو آگاہ کریں گے۔

ارشد شریف کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر ارشد شریف کے قتل کی مذمت اور اس واقعات پر جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ کا ایک طوفان آگیا ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button