المدنی مسجد کوینز کے جنرل سیکرٹری ارشد بھٹی کی جواں سال موت پر کمیونٹی سوگوار
مرحوم کی نماز جنازہ المدنی مسجد کوینز میں جمعہ 5فروری کو بعد از نماز جمعہ پڑھائی جائے گی ،لانگ آئی لینڈ میںتدفین ہو گی
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کوینز (نیویارک ) کی مقامی سماجی شخصیت ، المدنی مسجد کوینز کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد بھٹی کی جواں سال موت پر پوری کمیونٹی سوگوار ہو گئی ہے۔بتایاگیا ہے کہ محمد ارشد بھٹی جمعرات کواپنی اہلیہ کے ساتھ ان کی ڈاکٹر کی اپوائنٹمنٹ کے لئے گئے ، وہ گاڑی میں انتظار کررہے تھے کہ اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں ۔ وہ ایم ٹی اے نیویارک میں کام کرتے تھے ۔
خطیب و بانی المدنی مسجد مفتی عبدالرحمان قمر کے مطابق ،محمد ارشد بھٹی مرحوم کی نماز جنازہ المدنی مسجد جس کے وہ بای ارکان میں بھی شامل تھے ، میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم کی نماز جنازہ ضیاءالامت فاو¿نڈیشن یو ایس اے اور مسجد بیت الکرم بروکلین (نیویارک ) کے مہتم صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ چشتی پڑھائیں گے جو کہ مرحومہ کے دیرینہ دوست بھی تھے ۔
مفتی عبدالرحمان قمر، المدنی مسجد کی انتظامیہ اور صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ چشتی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے محمد ارشد بھٹی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔