اوورسیز پاکستانیز

عارف ناصر کو صدمہ ، نیوجرسی میں والدہ کا انتقال

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ، پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے بانی رکن عارف ناصر سے کمیونٹی اور دوست احباب کا والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ، پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے بانی رکن عارف ناصر کی والدہ نیوجرسی میں انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ۔ وہ منگل کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بدھ کو روٹ ون پر واقع مسجد (نیوجرسی) میںدوپہر دو بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں نیوجرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ عارف ناصر جو کہ گذشتہ ایک عرصے سے سان فرانسسکو میں مقیم ہیں ، اپنی والدہ کی نماز جنازہ اور آخری رسومات میں شریک ہوں گے ۔ پاکستانی کمیونٹی نے عارف ناصر سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
عارف ناصر نے دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button