خبریںپاکستان

امجد نواز کی قیادت میں پی ٹی آئی نیویارک کا ڈاکٹر عارف علوی کے اعزا زمیں گرینڈ استقبالیہ، قاسم سوری اور شہباز گل کی خصوصی شرکت

ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی نیویارک کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی اب کچھ وقت کی بات ہے ، وہ جلد پاکستانی عوام اور اپنے ساتھیوں کے درمیان ہونگے

ڈاکٹر عارف علو ی سے کہا کہ وہ نیویارک سے عمران خان کے لئے یہ پیغام لے کر جائیں گے کہ ہم عمران خان کی رہائی اور دوبارہ وزیر اعظم بننے کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امجدنواز

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر امجد نواز کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام امریکہ کے دورے پر آئے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں گرینڈ استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، سابق معاون خصوصی برائے وزیر اعظم ڈاکٹر شہباز گل نے خصوصی شرکت کی ۔ شیرازی ریسٹورنٹ نیویار ک میں دئیے گئے استقبالیہ میں پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے قائدین کے علاوہ امریکہ کی مختلف ریاستوں سے پارٹی ساتھیوں اور کمیونٹی ارکان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض خورشید احمد بھلی نے ادا کئے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے استقبالیہ میں ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نیویارک کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی اب کچھ وقت کی بات ہے ، وہ جلد پاکستانی عوام اور اپنے ساتھیوں کے درمیان ہونگے ۔
امجد نواز نے پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے تمام عہدیداروں اور ساتھیوں کی ایماءپر ڈاکٹر عارف علو ی سے کہا کہ وہ نیویارک سے عمران خان کے لئے یہ پیغام لے کر جائیں گے کہ ہم عمران خان کی رہائی اور دوبارہ وزیر اعظم بننے کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
قاسم خان سوری اور ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ظلم کا نظام ختم ہو گا اور اسے ختم کرکے ہی دم لیں گے ۔
تفصیلات کے لئے وزٹ کرتے رہیں۔۔اردونیوز یو ایس اے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button